ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں عربی موسیقی کی دلفریب دھنوں نے شائقین کے دل جیت لیے

کراچی: (دنیا نیوز) ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے 17ویں روز عربی لے اور کلاسیکی آہنگ کا جادو سر چڑھ کر بولا۔

متحدہ عرب امارات، شام، تیونس، امریکہ اور مونٹی نیگرو سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فنکاروں نے خصوصی ورکشاپ میں شرکاء کو تربیت دی۔

عربی موسیقی کی دلفریب لے اور کلاسیکی اسلوب کو قریب سے جاننے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے ورکشاپ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

خصوصی ورکشاپ کے دوران بین الاقوامی فنکاروں نے شرکاء کو عربی تال اور دھنوں کی باریکیوں سے آگاہ کیا جبکہ اختتام پر فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

مختلف ممالک کے فنکاروں کے اشتراک سے سجنے والی اس منفرد محفل نے شائقین موسیقی کے دل جیت لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...