آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے تین آئل ٹینکر ٹکرا گئے: پاسدارانِ انقلاب

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں مجموعی طور پر تین آئل ٹینکروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

خیال رہے کہ ایران نے اس آبی گزرگاہ میں بحری آمدورفت محدود کر رکھی ہے۔

فروری میں امریکا کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے تہران کا اصرار ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز اس کی اجازت حاصل کریں، جبکہ ایرانی حکام کے مطابق اجازت کی پابندی نہ کرنے والے جہازوں کو نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ دیر قبل دو آئل ٹینکرز نے اپنے ریڈار اور لوکیشن سسٹم بند کر رکھے تھے اور غیر مجاز راستے سے خفیہ طور پر آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اس دوران وہ بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دھماکے ہوئے اور ان میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایران کی باقاعدہ بحریہ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ ایک اور آئل ٹینکر بھی بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

بیان کے مطابق یہ ٹینکر آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع غیر محفوظ اور ممنوعہ علاقے سے گزر رہا تھا، جبکہ اس کے ٹریکنگ اور شناختی نظام بند تھے، بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور اسے اپنا سفر روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...