اقوامِ متحدہ کا آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے پر زور
نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوامِ متحدہ کے ایک عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب کے آس پاس تجارتی جہاز رانی پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حملے عالمی امن و سلامتی، علاقائی استحکام اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔
ترکیہ کی خبر ایجنسی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ، ایشیا اور بحرالکاہل کے امور کے لیے اقوامِ متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیاری نے سلامتی کونسل سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندری واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی جہازوں کو مختلف نوعیت کے حملوں کا سامنا ہے، اس کے علاوہ متعدد جہاز اور ان کے عملے کئی ماہ سے خلیج کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سویلین جہازوں اور تجارتی بحری جہازوں کو ہرگز نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔
خالد خیاری نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ان خدشات کو بھی دہرایا جو انہوں نے ان اہم اور تزویراتی آبی گزرگاہوں میں جاری کشیدگی کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے ظاہر کیے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments