عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق سندھ کے دیہی علاقوں کے 15 لاکھ افراد کو صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کی سہولتیں ملیں گی، عالمی بینک کی جانب سے فنڈنگ اسٹار واش ون منصوبے کے لیے فراہم کی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان میں بچوں کے قد نہ بڑھنے کی بڑی وجہ غیر محفوظ پانی اور ناقص صفائی ہے، منصوبے سے دیہی سندھ میں بچوں میں اسٹنٹنگ کی بنیادی وجہ کا خاتمہ ہوگا۔

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے سندھ کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے منصوبے میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...