فیصل آباد: مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی انصاف کی امید لیے ماں کے ہمراہ لاہور پہنچ گئی
لاہور: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقے سرگودھا روڈ پر لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آنے کے بعد متاثرہ لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ انصاف کے حصول کیلئے لاہور پہنچ گئی۔
متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان کی جانب سے انہیں اور ان کی والدہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ جان سے مارنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر بابا ارشد، مولوی سیف، کاشف، ارشد، نسرین ارشد، علی، رضا، عاصم، اہتماج اور زاہد سمیت دیگر افراد ملوث ہیں۔
متاثرہ لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور نامزد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ نے حکام سے تحفظ فراہم کرنے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments