میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند

کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کا دوسرا اجلاس ختم ہوگیا۔

اجلاس چار گھنٹے سے زائد جاری رہا، جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ اجلاس کے بعد دفتر سے روانہ ہوگئے۔

ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق اجلاس میں متعدد پولیس افسران کے بیانات قلمبند کیے گئے، سی آئی اے پولیس کے افسر غوث بخش اعوان اور تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال، سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی اور ایس آئی او فیروز آباد شبیر لغاری کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے۔

جے آئی ٹی نے میر رضا کے پارٹنر احمد بھاردے اور بھائی عبداللہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔

اجلاس کے دوران متوفی میر رضا کے اہلخانہ بھی ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں موجود رہے، اجلاس کے اختتام پر جے آئی ٹی افسران، اہلخانہ اور دیگر افراد واپس روانہ ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...