پٹرول 2 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پٹرول 2 روپے فی لٹر سستا ہو گیا جب کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کے بعد 330 روپے فی لٹر ہو گئی۔

دوسری جانب بغیر کسی ردو بدل کے ہائی  سپیڈ ڈیزل 360 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گا۔

پٹرولیم ڈویژن نے  باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 16 نومبر تک کے لیے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...