رواں مالی سال عوام سے 10 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال عوام سے 10 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول کر لی گئی۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق جولائی سے ستمبر پٹرولیم لیوی کی مد میں 381 ارب جمع کئے گئے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 371 ارب اکٹھے ہوئے تھے۔

پہلی سہ ماہی کے دوران پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا 2.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا، پرائمری بیلنس 2 ہزار 973 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، قرضوں کی سود ادائیگیوں پر 1 ہزار 7 سو ارب، دفاع پر 495 ارب خرچ کئے گئے۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومتی آمدن 6 ہزار 3 ارب اور اخراجات 4 ہزار 370 ارب روپے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...