آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال

نیو یارک: (دنیا نیوز) آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال ہوگئیں۔

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی مختلف آن لائن سروسز میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے اور ٹیمز، آؤٹ لک، کوپائلٹ سمیت دیگر ایپلی کیشنز مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔

مائیکروسافٹ نے بتایا کہ تمام متاثرہ سروسز کی بحالی کا عمل مکمل کر لیا گیا جس کے بعد صارفین معمول کے مطابق ان تمام ایپلیکیشن کو استعمال کرسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ کی سروسز میں یہ تعطل 24 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا جس کے باعث دنیا بھر میں کاروباری اداروں، سرکاری محکموں اور دیگر تنظیموں کے آن لائن رابطوں اور معمول کی سرگرمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس بندش سے خاص طور پر مائیکروسافٹ ٹیمز کے ذریعے ہونے والی آن لائن میٹنگز، آؤٹ لک کی ای میل سروس اور کوپائلٹ کے استعمال میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...