برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے آر اے ایف لیکن ہیتھ کے اوپر مشتبہ ڈرونز کی سرگرمی کے بعد سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے۔
امریکی فضائیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کسی اہلکار، طیارے یا فوجی تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا، امریکی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی مشتبہ اور غیر مجاز سرگرمی سے نمٹنے کے لئے کارروائی کی گئی۔
واقعے کے دوران اڈے پر خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جنہیں قریبی آبادی کے رہائشیوں نے سنا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر میں آر اے ایف فیئر فورڈ میں پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد برطانیہ میں امریکی فوجی اڈوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی تھی۔
حالیہ واقعے کے بعد برطانیہ میں امریکی فوجی تنصیبات کی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments