فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے غیر معمولی حالات کے باعث امریکا بھر میں تمام پروازوں کیلئے قومی سطح پر گراؤنڈ سٹاپ نافذ کر دیا۔

ایف اے اے کے مطابق حفاظتی وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، امریکا سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں اگلے حکم تک روک دی گئی ہیں، امریکا آنے والی بین الاقوامی پروازوں کا انفرادی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔

شکاگو ایئرپورٹ پر مواصلاتی نظام میں خرابی کے باعث پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے، ایف اے اے نے امریکی فضائی حدود میں پروازوں کی آمدورفت سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...