سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹوں کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 884 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...