پاکستان نے نائیجیریا کو 5-9 سے شکست دے کر پولو ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
نائیجریا: (دنیا نیوز) پاکستان نے نائیجریا میں زون ای پلے آف کوالیفائرز میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اگلے سال فروری میں یوروگوئے میں ہونے والے پولو ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے نائیجریا میں زون ای پلے آف کوالیفائرز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔کوالیفائرز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے نائجیریا کو نو ۔ پانچ سے شکست دی۔
پاکستان نے چار ملکی کوالیفائر کے تینوں میچز جیت کر گروپ یں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اگلے سال فروری میں یوروگوئے میں ہونے والے پولو ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے اس سے قبل ایران اوربھارت کو بھی شکست دی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments