وہاڑی میں نوجوان کی مبینہ خودکشی، لاش ہسپتال منتقل

وہاڑی:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر وہاڑی میں نوجوان نے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اہل علاقہ کے مطابق  واقعہ وہاڑی کے علاقے کرم پور کے ایک گھر کے کمرے میں  پیش آیا  جہاں مبینہ طور پر نوجوان  نے  گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نوجوان کی لاش کمرے کی چھت میں نصب گاڈر سے لٹکتی ہوئی اتاری۔

پولیس کا کہنا تھا کہ  جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی۔

دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ نوجوان کی جانب سے مبینہ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...