سونا سستا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ روپے سے نیچے آ گئی

کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 8573 روپے کم ہوکر 3لاکھ 42ہزار023 روپے ہوگیا۔

ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 100 ڈالر کم ہوکر 3764 ڈالر فی اونس ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...