بلاول بھٹو کے بیان پر وفاقی وزرا کی چیخیں نکل رہی ہیں: سعید غنی

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کا کہنا ہے بلاول بھٹو کے بیان پر وفاقی وزرا کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایک وزیر جاتا ہے تو دوسرا جواب دینے آجاتا ہے، ملک کا نظام ری سیٹ ہونا چاہئے یہ بات بلاول بھٹو نے شروع نہیں کی، مزید صوبوں کی بات کہیں اور سے چلی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھی مہاجر فسادات کروانا چاہتی ہے، جنہوں نے ایک دن میں 50،50 افراد مارے، وہ کس منہ سے بات کر رہے ہیں، لڑانے کیلئے آپ اکسائیں اور ذمہ دار بلاول یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...