سندھ اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیمی بل منظور کر لیا
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیمی بل منظور کر لیا۔
بل کے تحت ایک سے زائد انسداد دہشتگردی عدالتیں رکھنے والے علاقوں میں انچارج جج نامزد کیا جائے گا۔
ترمیمی بل کے مطابق متعلقہ علاقے کے تمام مقدمات ابتدائی طور پر انچارج جج کی عدالت میں دائر کیے جائیں گے، انچارج جج کو اختیار ہوگا کہ وہ مقدمات کی سماعت خود کرے یا انہیں کسی دوسرے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو منتقل کردے۔
بل کے تحت مقدمات چارج فریم ہونے سے قبل دوسری انسداد دہشتگردی عدالت میں منتقل کیے جاسکیں گے، تاہم مقدمات کی منتقلی ایک ایک کرکے کی جائے گی۔
دوسری جانب ترمیمی بل میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی تبدیل کردیا گیا ہے، نامزد ججز کے پینل پر 10 ورکنگ ڈیز میں اتفاق نہ ہونے کی صورت میں محکمہ داخلہ پینل حکومت کو بھجوائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments