معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک
کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت ضروری ہے، معاشی لچک صرف مالیاتی اور بیرونی ذخائر جمع کرنے تک محدود نہیں ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مستقل اور قابل اعتماد پالیسیوں، لچکدار منڈیوں اور مضبوط اداروں کی بھی ضرورت ہے، حکومت اور سٹیٹ بینک کا عزم پائیدار معاشی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے حصول میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے، کاروباری برادری اور مالیاتی ادارے ملک کے معاشی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ معاشی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برآمدات، بچتوں، سرمایہ کاری اور مالیاتی منڈیوں کی وسعت سے ختم ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments