وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک
اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزارت خارجہ میں گندھارا اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا افتتاحی اجلاس گندھارا کریڈل آف بدھ ازم کے اشتراک سے کامیابی سے منعقد ہوا۔
ڈائیلاگ کا موضوع ”ایک مشترکہ مستقبل کی جانب“ تھا، اجلاس میں 100 سے زائد مندوبین نے شرکت کی، جن میں بنگلا دیش، کمبوڈیا، جاپان، لاؤس، جمہوریہ کوریا، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ویتنام کے وفود شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ چین، جرمنی اور امریکہ کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور گندھارا تہذیب کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تھے، سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے گندھارا اقدام کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان گندھارا تہذیب کو مشترکہ ورثہ اور علاقائی تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا مقصد بدھ مت کی قدیم تہذیب گندھارا کو ثقافتی سفارت کاری، علاقائی رابطوں اور مشترکہ مستقبل کی بنیاد پر گفتگو کا ذریعہ بنانا ہے۔ اجلاس میں شرکاء نے ثقافتی ورثے کے تحفظ، سیاحت، علمی تبادلے اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments