پٹرول 133، ڈیزل میں 162 روپے لٹر کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا: اسحاق ڈار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرول 133 ، ڈیزل میں 162 روپے لٹر کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا۔

سماجی رابطے کی ویب  سائٹ ’ایکس ‘ پر اپنے پیغام میں  اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران امریکا تنازع کے دوران 3 اپریل 2026 کو پٹرول کی قیمت 458 روپے اور ڈیزل کی قیمت 520 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث 18 نومبر کو پٹرول 325 روپے اور ڈیزل 358 روپے فی لٹر ہو گیا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 133 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 162 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے پٹرولیم پالیسی میں اصلاحات اور دیگر اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ موٹر سائیکل گاڑیوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے فیول سبسڈی سکیم جاری ہے، اس سکیم سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عالمی چیلنجز کے باوجود عام آدمی پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...