کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق

کوئٹہ: (دنیا نیوز) مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور باوزر میں تصادم کے بعد آگ بھڑکنے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہو گئے۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس محمد اسلم بنگلزئی نے حادثے میں 10  افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق مسافروں میں 7 مرد اور 3 بچے شامل ہیں، زخمیوں میں 14 مرد، 9 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ بسول، اورماڑہ کے مقام پر پیش آیا جہاں تربت سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر آپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث متعدد مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور کوسٹل ہائی وے پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

حادثے کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...