پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا: دفتر خارجہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا، پاکستانی وفد آج نئی دہلی روانہ ہوگا، وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ تین روزہ فورم کے دوران پاکستانی وفد کی رکن ممالک کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جبکہ ثقافتی ورثے اور علاقائی تعاون کے فروغ سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان 27-2026 کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کا چیئرمین ہے اور آئندہ سال ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments