زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 13 نومبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 1.50 کروڑ ڈالر بڑھ کر 21 ارب 58 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق13 نومبر 2026 تک ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی کیساتھ 26ارب 77 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 18 کروڑ ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے کہا کہ 13 نومبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے زرمبادلہ ذخائر 15 ملین ڈالر بڑھ کر 21,587.0 ملین امریکی ڈالر ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے ایس بی پی کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 6 نومبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 11 ملین ڈالر بڑھ کر 21.57 ارب ڈالر ہو گئے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...