معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی، نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پاکستان کو اگلے 20 سے 30 برس میں حقیقی معاشی منزل تک لے جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں محمد علی کا کہنا تھا کہ اصل بزنس حب کراچی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد ہیں، اس لیے نجی شعبے کو پالیسی سازی میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پالیسی سازی میں اکیڈمیا دوسرا اہم ستون ہے، مگر جامعات و تھنک ٹینکس پالیسی سازوں سے کٹے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے مزید کہا کہ تحقیق و مشاورت کے بغیر پائیدار پالیسی ممکن نہیں اور اختلاف رائے دلیل و تعمیری بحث سے حل ہونا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments