اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی
نیویارک: (دنیا نیوز) مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ کلاڈ تیار کرنے والی امریکی کمپنی اینتھروپک نے نیویارک کی نیسڈیک سٹاک مارکیٹ میں اپنے حصص کی عوامی فروخت کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد کمپنی کی مالیت تقریباً 15 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اینتھروپک نے سٹاک مارکیٹ میں حصص کی عوامی فروخت شروع ہونے سے قبل ہی ریکارڈ 81 ارب ڈالر جمع کر لئے تھے، جس کے باعث اس کا شمار دنیا کی سب سے قیمتی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کیا جا رہا ہے۔
یہ پہلی بڑی کمپنی ہے جو مکمل طور پر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے اور جس نے عوامی سطح پر اپنے حصص فروخت کیے ہیں، کمپنی کے حصص کی ابتدائی قیمت 83 ڈالر مقرر کی گئی تھی۔
تاہم سرمایہ کاروں کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ حصص کی قیمت تجارت شروع ہونے پر 105 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، جو ابتدائی قیمت سے تقریباً 26 فیصد زیادہ ہے۔
اینتھروپک کی بنیاد 2021 میں اوپن اے آئی کے سابق ملازمین نے رکھی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments