میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
برلن: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ یوکرین کی مضبوط اور جدید آلات سے لیس فوج کے پیش نظر اس کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کے لئے انتہائی اہم ہے۔
برلن میں یوکرین کے حامی یورپی ممالک کے اتحاد ’’کولیشن آف دی ولنگ‘‘ کے سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر میکرون نے زور دیا کہ ہمیں یوکرین کی نیٹو رکنیت کے سوال کو دوبارہ کھولنا ہوگا۔
اس اجلاس میں یورپی رہنماؤں کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین کے لئے دو خصوصی ایلچی، جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف بھی شریک تھے، جن کے توسط سے اجلاس کے دوران یورپی رہنماؤں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تبادلہ خیال بھی ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments