ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ

ریاض: (دنیا نیوز) ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں ٹاور پر حوثیوں نے میزائل حملہ کر دیا۔

سعودی شہری دفاع کے مطابق میزائل حملے سے فنانشل ٹاور کی متعدد منزلوں کو نقصان پہنچا، حملے کے نتیجے میں ملحقہ عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، شہری دفاع کی ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

سعودی شہری دفاع کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...