سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت کی۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق حوثیوں کی جانب سے شہری اور تجارتی مراکز کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، سعودی عرب نے خودمختاری اور قومی اثاثوں کے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات کا اعلان کر دیا۔

سعودی عرب نے شہریوں اور اپنی سرزمین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا، وزارت خارجہ نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ سعودی سرزمین یا قومی اثاثوں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...