خطے کے ممالک جارح قوتوں کو تہران کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکیں: ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں جنوبی علاقوں میں امریکی جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی جارحیت کے جواب میں خطے میں دو امریکی فوجی اڈوں پر پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام اور ڈرون و میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا۔

امریکا نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے سے دوچار کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...