بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز 22 سے 25 نومبر تک بند رہیں گے، جبکہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فاطمہ جناح 20 سے 25 نومبر تک بند رہیں گے۔ دونوں اسکولوں کی عمارتیں سکھ یاتریوں کی رہائش کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

اسی طرح گورنمنٹ گرو نانک گریجویٹ کالج بوائز 20 سے 25 نومبر تک بند رہے گا، جبکہ گورنمنٹ گرو نانک گریجویٹ کالج ویمن اور نجی کالجز 23 سے 25 نومبر تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے امتحانات متاثر نہیں ہوں گے اور تمام امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...