خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں طبی عملہ احتجاج اور ہڑتالیں کر رہا ہے جبکہ سہیل آفریدی کابینہ سمیت لاہور میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر رہے ہیں، کے پی میں میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن کی ہڑتال الگ سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں مریض اور ان کے لواحقین دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، گومل یونیورسٹی کے عملے کا بھی احتجاج جاری ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا عملی طور پر دو دن سے لاوارث ہے، سہیل آفریدی اپنی مرضی سے لکشمی چوک کے فٹ پاتھ پر بیٹھیں تو یہ کے پی کے خلاف سازش کہتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز، میڈیکل سٹورز اور اساتذہ ہڑتالیں کر رہے ہیں، سہیل آفریدی اور ان کی کابینہ نے لاہور کی ترقی دیکھ لی ہے تو جائیں اپنے صوبے کی خبر لیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نااہلی، نالائقی اور کرپشن چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ صوبہ چور اچکوں کے رحم و کرم پر ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ کو اپنے عوام سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...