سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہو گئے

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

حکام نے بتایا کہ مقابلے میں میں 2 ڈاکو موقع پر ہی  مارے گئے جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ہونے والے ملزمان لنگڑا گینگ کے کارندے تھے اور دکانوں و بڑے سٹورز میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

دوسری جانب سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ مقابلے کے بعد ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔

مزید برآں  سی سی ڈی نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیں جب کہ فرار ہونے والوں کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...