ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ انٹرنیشنل ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 ممالک میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ انفرادی مقابلے میں کیپٹن طلحہ نے 100 سے زائد عالمی پائلٹس کے درمیان دوسری پوزیشن حاصل کر کے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

مقابلے میں میزبان ملک ترکیہ نے پہلی، پاکستان نے دوسری اور اٹلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ فرانس چوتھے نمبر پر رہا۔

انٹرنیشنل ملٹری ڈرون مقابلے میں شریک پائلٹس کی مہارت، رفتار اور رکاوٹوں والے ٹریک پر ڈرون اڑانے کی صلاحیت کا جائزہ لیا گیا، عالمی سطح پر ہونے والے اس مقابلے میں پاکستانی ملٹری ڈرون ٹیم نے اپنی مہارت، درستگی اور مسابقتی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

مقابلے میں پاکستان کی کامیابی کو افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا گیا ہے، ٹیم کی مجموعی کارکردگی اور کیپٹن طلحہ کی انفرادی کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...