سہ ملکی سیریز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز :ن (دنیا نیوز) انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ نسیم شاہ کی جگہ رضا اللہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بتایا کہ نئی پچ کے باعث ایک اسپنر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ انجری کا شکار ہوئے ہیں اور امید ہے کہ وہ اگلے میچ میں فٹ ہوں گے۔

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کے مطابق ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

واضح رہے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے آج کا میچ پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے، جس کے تحت قومی ٹیم گلابی کٹ پہن کر میدان میں اتری ہے۔

پاکستان آج کا میچ جیتنے کی صورت میں ٹرائی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...