میل اِن ووٹنگ کا نظام بدعنوانی اور بے قابو مسائل کا شکار ہے: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے بعض فیصلوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میل اِن ووٹنگ کا نظام بدعنوانی اور بے قابو مسائل کا شکار ہے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میل اِن بیلٹس میں بائیں بازو کی جانب سے دھاندلی کرنا آسان ہوگیا ہے، جبکہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے سے ریپبلکنز اور امریکا کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بعض فیصلوں نے امریکا کو کم از کم 100 سال پیچھے دھکیل دیا اور عدالت نے امریکا کو مایوس کیا ہے۔ ان کے مطابق ججز ایلیٹو اور تھامس نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے سے سخت اختلاف کیا۔

ٹرمپ نے ٹیرف سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے امریکا کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔

انہوں نے برتھ رائٹ سٹیزن شپ سے متعلق فیصلے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے نتیجے میں امریکا میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے بعض ججز ریڈیکل ڈیموکریٹس کے دباؤ کا شکار ہیں، جبکہ عدالت کے بعض تباہ کن فیصلوں سے امریکا کو ہونے والا نقصان ناقابلِ تلافی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ موجودہ سپریم کورٹ کو امریکی تاریخ کے تباہ کن ترین فیصلوں کے باعث یاد رکھا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...