اسرائیل کا غزہ میں حماس کے ایک کمانڈر کو قتل کرنے کا دعویٰ
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں ایک کارروائی کے دوران حماس کے پانچ ارکان، جن میں تنظیم کے ایک عسکری کمانڈر بھی شامل ہیں، قتل کر دیے گئے ہیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فورسز اور اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شین بیت نے حالیہ ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اپنی انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں شدت پیدا کی ہے۔
حماس کے جس کمانڈر کو نشانہ بنانے کا اسرائیل نے دعویٰ کیا گیا ہے وہ احمد البطش ہیں، جو ابو اسامہ کے نام سے بھی جانے جاتے تھے، حماس کے خبر رساں ذرائع نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے قریب سمجھی جانے والی ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نے رپورٹ کیا کہ احمد البطش عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈروں میں شامل تھے اور اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments