تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا: ایرانی سپیکر

تہران: (دنیا نیوز) سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا۔

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا نے تیل قیمتیں قابو میں رکھنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کئے جو بے اثر ہو چکے، امریکا نے تیل کی منڈی میں مداخلت کی، جھوٹی خبریں پھیلائیں۔

باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا نے قیمتیں کم رکھنے کیلئے ملکی ذخائر سے بھی تیل جاری کیا، امریکی اقدامات کے باوجود تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

ایرانی پارلیمینٹ کے سپیکر کا مزید کہنا ہے کہ عالمی تیل مارکیٹ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...