فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز

اوسلو: (دنیا نیوز) مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر مظالم پر اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر ناروے میں پابندی کی تجویز دیدی گئی۔

تجارتی پابندی کی خلاف ورزی پر تین سال تک قید کی سزا دی جائے گی، ناروے کی مجوزہ پابندی مشرقی یروشلم کی 14 بستیوں تک بھی ہوگی، مغربی کنارے کی265 اسرائیلی بستیوں سےتجارت پربھی پابندی ہوگی۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیخلاف جرائم میں اضافہ ہوا، اسرائیلی بستیوں سے تجارت میں زرعی مصنوعات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...