ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
اسلام آباد: (دنیا نیوز) دہشتگردی میں ملوث بھارت کی پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کو عالمی برادری کے سامنے شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
عالمی پالیسی مشاورتی ادارہ ’’دی ڈومینین اسٹریٹیجیز‘‘ نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کا انٹرویو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی میڈیا نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو پاکستان پر الزام عائد کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش ناکام رہی۔
دی ڈومینین اسٹریٹیجیز کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے ’’ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی‘‘ کے پاکستان پر بھارتی الزامات ماننے سے انکار کیا۔
عالمی پالیسی مشاورتی ادارے نے کہا کہ ملائیشین وزیراعظم نے پاکستان کو عظیم ملک قرار دیتے ہوئے اس کی تاریخ اور تہذیب کی تعریف کی۔
ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے ’’دی ڈومینین اسٹریٹیجیز‘‘ کی پوسٹ کی تائید کرتے ہوئے اسے اپنے ایکس ہینڈل پر ری پوسٹ بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments