پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، سکول کرکٹ ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی ہدایت پر سکول کرکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پی سی بی نے سکول کرکٹ کے ذریعے قومی سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا منصوبہ تیار کیا ہے، پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز کے دوسرے سیزن کا افتتاحی میچ ہفتے کو بیکن ہاؤس اور ایچیسن کالج کے درمیان کھیلا جائے گا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
افتتاحی میچ کے بعد پی سی بی کی جانب سے میوزیکل کنسرٹ بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے۔
افتتاحی میچ اور میوزیکل کنسرٹ کے لیے شائقین کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments