آزادکشمیر کابینہ کا پہلا اجلاس، تعلیمی پیکیج 2026 کے جائزہ کیلئے کمیٹی قائم

مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم افتخار گیلانی کی زیر صدارت آزادکشمیر کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں تعلیمی پیکیج 2026 کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

وزراء وقار احمد نور، اظہر صادق اور عمیر نعیم کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کابینہ کو ٹیچر ریکروٹمنٹ پالیسی پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ آسان کاروبار ایکٹ 2026 پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرکے عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے، کابینہ اور بیوروکریسی نے مل کر کام کرنا ہے، عوام کی نمائندگی سیاسی لوگوں سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ قانون کے مطابق رولز میں ترمیم کریں، تھرڈ پارٹی کے ذریعے صرف اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر بھرتیاں ہوں گی۔

افتخار گیلانی نے شکایات پورٹل فعال ہونے تک وزیراعظم آفس میں شکایات ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گورننس کیلئے پیسوں کی نہیں، رویے اور انداز بدلنے کی ضرورت ہے، گورننس کا رویہ ہر صورت بدلنا پڑے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو ساتھ نہیں دے گا وہ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں رہ سکتا، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے ویژن کے مطابق کام کرنا ہے۔

افتخار گیلانی نے ضلعی انتظامیہ کو شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا حق کسی بھی صورت سلب نہیں ہونا چاہیے، عوام کے زمینوں سمیت دیگر معاملات فی الفور حل کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...