کراچی میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں شاہین فورس کا اہلکار شہید، دوسرا زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں شاہین فورس اور ڈاکوؤں میں مقابلے سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

کراچی ایئرپورٹ کے قریب شاہین فورس کے اہلکاروں کا مبینہ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...