سعودی عرب کی مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے مکہ مکرمہ کو حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش بزدلانہ حملہ ہے جبکہ حوثیوں کے حملے دہشت گردانہ کارروائیوں کا تسلسل ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی ریاست اسلام کے مقدس ترین مقامات اور اپنے شہریوں کے دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے، سعودی عرب اس سے قبل بھی حوثیوں کے حملوں کے خلاف اپنے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے حق کا اعادہ کرچکا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرے اور ایران نواز ملیشیا کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...