گوتریس کی عالمی کشیدگی پر تشویش، حوثیوں اور سعودی عرب کو مذاکرات کی اپیل
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل عالمی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ سمیت مختلف تنازعات کے فوری حل پر زور دیا۔
انتونیو گوتریس نے حوثیوں اور سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت ضروری ہے۔
یوکرین کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی اور منصفانہ امن کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے یوکرین اور روس کے شہریوں کو درپیش مشکلات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
گوتریس نے بحیرہ اسود کی ناکہ بندی سے پیدا ہونے والے سنگین مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مغربی کنارے کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جبکہ آبادکاروں کی پرتشدد کارروائیاں ناقابلِ برداشت ہیں، انہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے اسرائیل امن منصوبے پر عملدرآمد قبول نہیں کر رہا۔
انتونیو گوتریس نے واضح کیا کہ فلسطینی بحران کے حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ نے حالیہ مہینوں میں غزہ اور مغربی کنارے کی بگڑتی صورتحال پر مسلسل تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments