شہباز شریف سے پاک جاپان گروپ کے سی ای او چوہدری آصف محمود کی ملاقات
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک جاپان گروپ کے سی ای او چوہدری آصف محمود نے ملاقات کی۔
ملاقات میں کاروباری برادری کو سہولیات، ملکی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.jpg)
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی، سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں فروغ دینے، نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھانے، برآمد کنندگان کو درپیش مشکلات دور کرنے اور ملکی برآمدات کے حجم میں اضافے کے لیے مؤثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments