کوہاٹ میں سونے کی کان کے تنازع پر فائرنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

کوہاٹ: (دنیا نیوز) کوہاٹ میں سونے کی کان کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ 4 افراد زخمی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ گزشتہ روز اتوار کو تھانہ گمبٹ کی حدود میں دربو کچ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مبینہ غیر قانونی گولڈ مائن کے معاملے پر سابق صوبائی وزیر امجد آفریدی اور قیصر گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں جانب سے 2، 2 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک راہگیر سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی کے موقع پر پہنچتے ہی فائرنگ میں ملوث دیگر ملزمان فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے میں اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...