ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کسی ڈیل کے ذریعےہویا نہیں مگر ایران کے خلاف اس جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ڈیل ہونے یا علاقے میں مزید فوج بھیجی جانےسےمتعلق استفسار پر اپنے جواب میں کہا کہ ہم یا تو کوئی اچھا معاہدہ کریں گے، یا پھر کوئی معاہدہ کریں گے ہی نہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ دعوی کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتا ہے کیونکہ ایران کو پتہ ہی نہیں چلتا، ایران کے ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں مہنگائی 300 فیصد ہے، معیشت ایسے درجے پر ہے جو ایران نے کبھی دیکھی نہیں تھی۔کسی ڈیل کے ذریعے ہو یا نہیں مگر اس جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ چاہتا ہے لیکن میرے خیال میں وہ ابھی تیار نہیں ہیں، امریکا نے تہران کی جوہری میزائل بنانے کی صلاحیت ختم کر دی ہے، اگر امریکا نے ایران پر حملہ نہ کیا ہوتا تو ایران نیوکلیئر بم بنانے میں کامیاب ہو جاتا، ایران بڑی آسانی سے جوہری ہتھیار استعمال کر لیتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت بہت کمزور پوزیشن میں ہے، آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امید ہے ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...