اقوام متحدہ کا اجلاس: فلسطینی صدر کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت مل گئی

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی صدر محمود عباس کو آئندہ ہفتے عالمی رہنماؤں کے سالانہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت دے دی۔

امریکا کی جانب سے انہیں نیویارک کے سفر کے لئے ویزا دینے سے انکار کے بعد یہ مسلسل دوسری مرتبہ ہے کہ عباس ویڈیو کے ذریعے خطاب کریں گے۔

قرارداد کے حق میں 152 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ 3 نے مخالفت کی اور 4 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد کے تحت عباس اور دیگر اعلیٰ فلسطینی حکام کو آئندہ ایک سال کے دوران اقوام متحدہ کے اجلاسوں اور کانفرنسوں میں ویڈیو کے ذریعے شرکت کی اجازت بھی ہوگی، اگر انہیں امریکا کا سفر کرنے سے روکا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...