خیبر پختونخوا کیلئے 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی تخصیص کا مطالبہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر توانائی و برقیات خیبر پختونخوا نذیر احمد عباسی کی وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، خیبر پختونخوا اور وفاق کے درمیان توانائی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

خیبر پختونخوا نے صوبے کے صنعتی شعبے کے لیے 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی تخصیص کا مطالبہ کیا۔

نذیر احمد عباسی نے کہا کہ گیس پیدا کرنے والے اضلاع میں گیس کنکشن کی فی صارف لاگت کے معیار کا ازسرنو تعین کیا جائے، ایل پی جی پالیسی 2016 کے تحت خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں کے جنگلات کے تحفظ کے لیے 10 فیصد ایل پی جی گیس مختص کی جائے۔

صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ رائلٹی کی ادائیگی اور آئینی حقوق کے معاملے پر خیبر پختونخوا کے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سربراہی میں صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مسائل کے حل اور رپورٹ مرتب کرنے کے لیے سیکرٹری سطح کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...