بجلی کمپنیاں حکومتی اجازت سے بھی زائد لوڈشیڈنگ میں ملوث ہیں: اویس لغاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کمپنیاں حکومتی اجازت سے بھی زائد لوڈشیڈنگ میں ملوث ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے ڈسکوز کو لوڈ شیڈنگ کی جتنی اجازت ہے اس سے زیادہ ہو رہی ہے، ہم فیڈر کے بجائے اب ٹرانسفارمر سے بجلی بند کریں گے، پورے فیڈر کے بجائے صرف ٹرانسفارمر پر لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں ڈیمانڈ نوٹس میں ملی بھگت سے لوڈ کم لکھنے اور سسٹم پر بڑا لوڈ پڑنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

وزیر توانائی نے کہا بجلی کا عملہ رشوت لیکر دو نمبری کررہا ہے، ملک کے اکثر فیڈرز میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ ڈسکوز اور ان کا عملہ ہے، ڈسکوز کے سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے ہر حلقے میں 60 کروڑ سے ایک ارب روپے درکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...